ہائیڈرو یونین کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا اعلان
میپکو ہیڈ کوارٹر میں ریجنل چیئرمین ہائیڈرو یونین چوھدری غلام گجر رسول گجر نے عہدے داران کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میپکو کمپنی کے تمام یونین عہدداران محنت اور لگن کے ساتھ محکمانہ فرائض کو سر انجام دینے کے لیے متعلقہ آفیسران کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں۔
ہم سب نے میپکو کی ترقی کے لیے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔یونین عہدے داران میپکو ریجن میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف جاری مہم میں پہلی صفوں میں آکر قیادت کریں۔
چیف ایگزیکٹو میپکو انجینیئر اللہ یار خان بھروانہ کی سربراہی میں ہم بہتر سے بہترین نتائج دیتے رہیں گے۔
میپکو ریجن کی تمام لیبر،عہدے داران چیف ایگزیکٹو میپکو کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کے کھڑے ہیں۔لیبر مکمل طور پر متحد ہے۔مستعدی کے ساتھ میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بہادری کے ساتھ جاری رہے گا۔بجلی چوروں اور نادہندگان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔میپکو ریجن کے تمام عہدے داران اپنی لیبر کے ہمراہ مکمل طور پر ساتھ رہیں اور کسی بھی بد مزگی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کا تعاون اپنے ساتھ رکھیں،ہم میپکو ریجن کی ضلعی انتظامیہ کے تعاون پر بھی مشکور ہیں۔
ہائیڈرو یونین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے اور کسی بھی صورت میں اس آپریشن میں پیچھے نہ ہٹے گی۔
میپکو ریجن کی لیبر کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ ہم مخلصانہ جدوجہد سے ثابت کر کے دکھائیں کہ میپکو ریجن میں آفیسران اور لیبر ایک ساتھ کوششیں اور جدوجہد کر رہے ہیں۔
ریجنل چیئرمین کے ہمراہ ریجنل سیکرٹری چوھدری محمود امجد،شکیل بلوچ،سجاد بلوچ،سید عاطف زیدی، چوہدری محمد خالد،رانا محمد انور،طارق صدیقی،راشد یامین،رانا مظہر لطیف،ندیم رؤف، الطاف مہار،چوہدری اظہر،مسعود علوی،رانا محمد عمران،مظہر عباس ہمراہ تھے۔