Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین سرکل کے الیکشن : چوہدری راشد یامین نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی

پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ملتان سرکل کے زونل چیئرمین کے الیکشن میں چاند گروپ کے چوہدری راشد یامین نے بھاری اکثریت سے جیت لیا ۔

تفصیل کے مطابق ٹوٹل ووٹ 125 تھے ، جبکہ 122 ووٹ کاسٹ ہوئے ، پھول گروپ کے رانا مظہر لطیف نے 36 ووٹ حاصل کیے۔

چاند گروپ کے چوہدری راشد یامین نے 85 ووٹ حاصل کیے، 1 ووٹ مسترد ہوا۔

اس موقع پر گروپ لیڈر چوہدری محمد خالد اور نو منتخب زونل چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج واپڈا کے مزدوروں کی جیت ہوئی ہے، آج بھاری اکثریت سے کامیابی یہ اللہ کا تحفہ ہے، ہم پہلے سے زیادہ کام کریں گے۔

واپڈا ورکرز نے جو بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے یہ ان کی محبت کا نتیجہ ہے، ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے پورے سرکل کے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نشر اشاعت شہزاد علی، عنصر عباس، مظہر بھٹی، الیاس جٹ ، چوہدری یونس، چوہدری سلیم، حسنین نانڈلہ، ملک تنویر ،عمران بشیر، عشرت علوی، عاطف خان, محمد اجمل، چوہدری شفاقت، راؤ اسلم، سلیمان بلوچ ,رانا طیب, بابر ملک وہ دیگر چیئرمینز نے بھی خطاب کیا، مبارک باد دی اور مٹھائی تقسیم کی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button