Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں کی سی ای او میپکو سے ملاقات

ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں عہدیداران کے وفد نے میپکو ہیڈکوارٹر میں افسران اور ملازمین سے ملاقاتیں کی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر اللہ یار خان بھروانہ، جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گورمانی،ڈائریکٹر جنرل لیاقت علی میمن،چیف انجینئر رانا محمّد ایوب سے ملاقات کی۔

چیف ایگزیکٹو نے میپکو ریجن کی تمام لیبر/ملازمین کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے موسم کی تبدیلی کے باوجود بجلی کی سپلائی کو پیشہ وارانہ قابلیت کے ساتھ جاری رکھا۔

یونین نے چیف ایگزیکٹیو سے 6 ماہ پہلے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے لئے ڈسپیریٹی الاؤنس کے حوالے سے گفتگو کی جس پر چیف ایگزیکٹیو نے متعلقہ سیکشن کو ہدایات جاری کرنے کے حوالے سے بھی کہا۔

ریجنل چیئرمین کے ہمراہ چودھری محمود امجد،سجاد بلوچ،سید عاطف زیدی،مسعود خالد علوی،چوہدری اظہر آرائیں،طارق صدیقی،مظہر عباس سیال،غلام مرتضی بلوچ،سید صغیر شاہ ہمراہ تھے۔

ملاقات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکوائریز کاشف نواز صاحب،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن/سروسز سمیع قریشی،محمد زبیر،محمد حسن موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button