Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو رہنماؤں کی سی ای او میپکو سے ملاقات

ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں میپکو ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ و ریجنل سیکرٹری سجاد بلوچ اور ریجنل و زونل قائدین عہدیداران نے چیف ایگزیکٹو میپکو مہر اللہ یار خان و دیگر اعلیٰ افسران سے شیڈول ملاقات کی۔

میٹنگ کا آغاز رانا محمد زاہد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، بعد ازاں چیف ایگزیکٹیو کے بھائی کی وفات پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
چیف ایگزیکٹو میپکو کے ہمراہ جنرل مینجر ٹیکنیکل رائیس عبدالاحدجنرل منیجر کسٹمر سروسز چودھری محمد نعیمڈائریکٹر جنرل ایچ اینڈ ایڈمن لیاقت علی میمنایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کیریئر مینجمنٹ جلیل الرحمان چیف انجینئر خالد نذیرچیف انجینئر پلاننگ ظفر گلپروجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس ای سردار نورالحسن ڈوگرڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص چغتائی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

ریجنل چیئرمین چوھدری غلام رسول گجر نے ملازمین کے مسائل کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیاجس پر پوائنٹ ٹو پوائنٹ تفصیلی ڈسکس ہوئی۔

چیف ایگزیکٹو میپکو اللہ یار خان نے مثبت انداز کے ساتھ تمام مسائل کے حل کے لیے مل کر ایک مربوط لائحہ عمل اختیار کرنے کا کہا۔
چیف ایگزیکٹو میپکو نے کہا ملازمین ہمارے لئے نہایت قابل احترام ہیں، ان کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے ہم مکمل طور پر آن بورڈ ہیںملازمین کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

میپکو کے ملازمین محنتی اور جفاکش ھیں میپکو اتھارٹی ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہےنامساعد حالات کے باوجود ملازم نہایت جانفشانی کے ساتھ کام کرتے ہیں، اور میپکو اتھارٹی بھی ملازمین کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے چیف ایگزیکٹو میپکو کو تمام عہدے داران کی جانب سے تعیناتی پر مبارکباد پیش کیاور اس امر کا اظہار کیا کہ یونین اور ملازمین کے باہمی اتفاق سے میپکو کمپنی کے بہترین رزلٹ کے لیے مکمل جانفشانی سے کام کرتے رہیں گے۔،میپکو کے بہترین مستقبل کے لیے مزید محنت لگن کے ساتھ کام کرنے کا وعدہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button