Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین کے سید عاطف زیدی کا اعزاز

مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے خورشید احمد، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسامہ طارق,مرکزی رہنما سید ساجد کاظمی نے میپکو کے ریجنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید عاطف زیدی کو میپکو ریجن کے شعبہ نشر و اشاعت میں بہترین خدمات دینے کے صلے میں حسن کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا۔

اس موقع پر ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر اور ریجنل سیکرٹری چوہدری محمود امجد،چوہدری اظہر بھی موجود تھے۔

سید عاطف زیدی نے کہا یہ سب خورشید احمد اور اسامہ طارق کے خصوصی اعتماد کی بدولت ممکن ہوا، اور انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔
اس سے پہلے بھی مختلف اوقات میں مرکز کی جانب سے اعزازی شیلڈز، سرٹیفکیٹس ملتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ میپکو کے ریجنل اور زونل قائدین کے مشکور ہیں جن کے حوصلے کی بنیاد پر یہ مقام حاصل ہوا۔میں انشاء اللہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے پلیٹ فارم پر مزید توانائی اور لگن کے ساتھ کام کروں گا، اور مزدور رہنما خورشید احمد کا پیغام ہر ایک مزدور کو پہنچاتا رہوں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button