انصاف آفٹر نون سکول پروگرام کے اساتذہ کی سی ای او ایجوکیشن سے ملاقات

گورنمنٹ ایلیمنڑی سکولز (انصاف آفٹر نون سکول پروگرام ) کے تحت چلنے والے سکولز کے ہیڈ ٹیچرز رانا محمد یونس، چوھدری امیر حسین اکرم، چوھدری مقبول انصاری، چوھدری عارف انصاری، محمد نواز جانگلہ،رانا ساجد مصطفی، چوھدری سلیم ، عابد حسین، مس رضیہ صبح، مس ثمینہ کوثر، مس سمیرا بشیر نے شمشیر احمد خان صاحب چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اٹھارٹی ملتان سے تنخواہوں کی ادائیگی کے بارے میں ملاقات کی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے ہیڈ ٹیچرز کے وفد کو بتایا کہ میرے دفتر نے دو ماہ کے بل بنا کر ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس ملتان میں 06 مئی 2022 کو ٹوکن لگوا دیے تھے، اور آئندہ چند روز میں ماہ اپریل اور(انصاف آفٹر نون سکول پروگرام)کے تحت چلنے والے سکولوں کے اگر کسی کے بقایاجات ہیں وہ بھی بل بنا کر ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس ملتان میں ٹوکن لگوا دیے جائیں گے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اٹھارٹی ملتان نے دوران ملاقات ہیڈ ٹیچرز کے وفد کو کہا کہ آپ سب لوگ بحثیت ٹیچرز میرے لئے قابل احترام ہیں۔
میں ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفسر ملتان کو ایک مراسلہ بھی تحریر کر رہا ہوں کہ اگر اس شدید گرمی میں کسی ٹیچر کو کوئی بھی تکلیف پہنچی تو اسکی زمہ داری ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر ملتان پر عائد ہو گی۔
ہیڈ ٹیچرز وفد نے اساتذہ تنظیموں اور رہنماوں سے مطالبہ کیا ہے کہ(انصاف آفٹر نون سکول پروگرام) کے تحت چلنے والے سکولوں کے اساتذہ اور عارضی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا جائے۔


















