Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس رواں برس بھی سب سے آگے

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں 2022 – 2023 کے داخلوں کے لیے تقریبا(7000) سات ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، جبکہ مختلف پروگرام کی کل سیٹوں کی تعداد تقریبا (350) ساڑھے تین سو ہے ۔

انڈر گریجویٹ میں درخواستوں کی تعداد شعبہ آئی بی ایف میں 4882 ہے، جبکہ شعبہ آئی ایم ایس میں میں یہ تعداد 3408 ہے، اور شعبہ کامرس میں یہ تعداد 2448 ہے ۔

اسطرح شعبہ آئی بی ایف میں درخواستوں کی تعداد یونیورسٹی میں سب سے زیادہ ہے ۔

جس سے والدین اور طلبہ کا شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت ملک اور اس کے محنتی اساتذہ پر بھرپور اعتماد ہے۔

والدین اپنے بچوں کے داخلوں کے لیے شعبہ آئی بی ایف کو زیادہ فوقیت دے رہے ہیں۔

اسطرح شعبہ آئی بی ایف یونیورسٹی کا سب سے زیادہ درخواستیں وصول کرنے والا شعبہ بن گیا ہے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button