Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاک افغان میچ: آئی سی سی نے معذرت کرلی
پاک افغان میچ کے دوران ٹکٹ ہونے کے باوجود میدان میں داخل ہونے والے شائقین کرکٹ سے آئی سی سی نے معذرت کرلی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹی 20 میچ میں کئی تماشائیوں نے بغیر ٹکٹ داخلہ کی کوشش کی، اس دوران اسٹیڈیم کا دروازہ بند کردیا گیا تھا۔اسٹیڈیم کا دروازہ بند ہونے سے وہ شائقین بھی میچ دیکھنے سے محروم رہ گئے جن کے پاس ٹکٹ موجود تھے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امارات کرکٹ بورڈ نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے کہہ دیا گیا ہے۔
آئی سی سی ان ٹکٹ ہولڈرز سے معذرت کرتا ہے جو دبئی اسٹیڈیم میں داخل نہ ہوسکے، ایسے تمام شائقین کرکٹ ٹکٹ کمپنی سے رابطہ کریں۔