Breaking NewsSportsتازہ ترین
آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی
انگلش کپتان جو روٹ ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق انگلش کپتان جو روٹ ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔
بلے بازوں میں جو روٹ کا پہلا اور کین ولیمسن دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ساتویں نمبر پر جگہ ملی ہے، جبکہ باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے۔
شاہین شاہ آفریدی باؤلرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی بھی قومی کھلاڑی موجود نہیں ہے۔



















