Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

اردل روم : 5 انسپکٹر، 24 سب انسپکٹرز ، آفس سپرینٹنڈنٹ سمیت 94 اپیلوں پر سماعت

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا اردل روم میں 5انسپکٹر،24 سب انسپکٹرز ، آفس سپرینٹنڈنٹ سمیت 94 اپیلوں پر سماعت کی، اور فیصلے سنائے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس مکمل طور فعال ہو چکا ہے، اور عوام الناس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کے مسائل بھی حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ تمام تر فیصلے میرٹ پر کیے ہیں، اب تک جنوبی پنجاب پولیس آفس میں کل 11 اردل روم کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں 250 انسپکٹر 407، سب انسپکٹر سمیت 1130 افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے فیصلے کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس میں احتساب کا مؤثر نظام موجود ہے، جس کے تحت اختیارات سے تجاوز کرنے والوں اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں غفلت کے مرتکب، کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکاروں کو سزائیں دی جاتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button