Breaking NewsEducationتازہ ترین
احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پورٹل نئی درخواستوں کے لیے 30 ستمبر کو کھلے گا
احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پورٹل نئی درخواستوں کے لیے 30 ستمبر کو کھولا جائے گا۔
طلباوطالبات رواں تعلیمی سال کی درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کروا سکیں گے، یہ فیصلہ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی صدارت میں سکالرشپ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔
احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ آن لائن پورٹل 30 ستمبر سے کھولا جارہا ہے جس کے تحت مستحق خاندانوں کے 50 ہزار طلبا وطالبات کو اسکالر شپ دیئے جائیں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی سال 2022-2021 کیلئے آن لائن پورٹل نئی درخواستیں دوبارہ وصول کر ے گا، جس کے تحت ملک کی 119 پبلک یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم مستحق طالب علم درخواست دے سکتے ہیں۔


















