حکومت کے احکامات نظر انداز، زکریا یونیورسٹی میں خلاف قانون مکانوں کی الاٹمنٹ کردی گئی
زکریا یونیورسٹی میں ایسے وقت میں جب نئے وائس چانسلر کی آمد آمد ہے، حکومتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند اساتذہ کو گھروں کی الاٹمنٹ کردی گئی۔
ایچ ای ڈی نے حکومت کی طرف سے ملنے والی ہدیات کے بعد تمام وائس چانسلر پر پابندی لگائی تھی کہ وہ مستقبل میں اثرا نداز ہونےوالی پالیسی نہیں بنائینگے اور ایسے اقدامات نہیں کریں گے جو یونیورسٹی کے معاملات پر مستقل اثرا نداز ہوسکیں، مگر زکریا یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر نے ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے گھر الاٹ کرنے کی سفارش کردی، جس کے بعد حقدار اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے۔
ذرائع سے ملنے والے کوائف کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوذر خلیل، شعبہ عربی کو اے 3الاٹ کیا گیا جو پروفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب کی طرف سے چھ ماہ کی رعایتی مدت یعنی 2 اکتوبر کو خالی کیا جائے گا۔
پروفیسر ڈاکٹر ایم جاوید اختر، شعبہ پاکستان اسٹڈیزکوا ے 4الاٹ کیاگیا جو پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے پہلے ہی خالی کر کردیا تھا، ڈاکٹر نوشین نور الٰہی، انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی بی ٹو الاٹ کردیا گیا جس کا قبضہ ڈاکٹر منہاج احمد خان نے لینے سے معذرت کرلی تھی۔
ڈاکٹر عامر حیدر زیدی، شعبہ عربی کو بی 5الاٹ کیا گیا ڈاکٹر ثمرہ مسعود، انسٹی ٹیوٹ آف زولوجی کو بی 3 الاٹ کردیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر منہاج احمد خان، شعبہ کمپیوٹر سائنس کو بی 17 الاٹ کردیا جو پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر چھ ماہ کی رعایتی مدت کے بعد یعنی19 مارچ 2025 کو خالی کیا جائے گا۔
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات رانا جنگ شیرکوڈیپلکس الاٹ کردیاگیا پروفیسر ڈاکٹر مدثر منیر خان، شعبہ سول انجینئرنگ کوڈوپلیکس-10 الاٹ کیا گیا پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم، انسٹی ٹیوٹ آف زولوجی ڈوپلیکس-05 جوپروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اختر کی طرف سے خالی کیا جائے گا، الاٹ کردیاگیا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم اسدی، شعبہ شماریات کو بی 1 ایگری سٹاف کالونی (جو سابق رجسٹرار صہیب راشد خان کی طرف سے خالی کیا جائے گا الاٹ کردیاگیا، 11پروفیسر ڈاکٹر احمد اکرم، انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی کو ڈوپلیکس-7جو پروفیسر ڈاکٹر ایم اسحاق فانی کی طرف خالی ہوگا نا م کردیاگیا۔
محمد نعیم احمد ڈپٹی کنٹرولر امتحانات کو ڈوپلیکس-11 مین اسٹاف کالونی ( جو رجسٹرار زبیر احمد کی طرف سے چھ ماہ کی رعایتی مدت یعنی 30مارچ 2025کے بعد خالی ہوگا الاٹ کردیاگیا )۔
ڈاکٹر محمد ذوالفقار، لیکچرر، شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کو سی 47 الاٹ کیا گیا جو پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم اسدی خالی کریں گے الاٹ کردیا گیا۔
انجینئر عامر ریاض، اسسٹنٹ پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف میٹریل سائنس کوسی 15 الاٹ کیا گیا انجینئر وحید احمد، اسسٹنٹ پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف میٹریل سائنس کوسی 13 الاٹ کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد اعجاز، اسسٹنٹ پروفیسر، (شماریات) کو سی 34الاٹ کیاگیا جو (پروفیسر ڈاکٹر عذرا یاسمین کی طرف سے خالی کیا جائے گا)ڈاکٹر مریم حنا، اسسٹنٹ پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کو سی 16 الاٹ کیا گیا، ڈاکٹر ایم جمشید، اسسٹنٹ پروفیسر، ایف وی ایس کوسی 12دیا گیا پروفیسر ڈاکٹر ایم صادق شاہد، شعبہ کامرس کو سی 14الاٹ کیا گیا۔
ڈاکٹر اے ایس مدثرہ کنول، لیکچرر، انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کوسی 15 الاٹ کردیاگیا ڈاکٹر شہزاد احمد، اسسٹنٹ پروفیسرمیتھ کوسی7، الات کیاگیاہ نصرت انجم، پرنسپل، یو ایم ایس اینڈ سی کوسی 1ایگری کالونی دیاگیا ذوالفقار علی، کالج آف ٹیکسٹائل انجینئرنگ کو سی 30الاٹ کیا گیا، عظمت علی، شعبہ انجینئرنگ آف سول کو سی 40الاٹ کیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ مراسلہ جاری ہونے کے 15دن کے اندر اندر اس کا قبضہ حاصل کریں، متاثرہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر جاتے جاتے غیر قانونی کام کررہے ہیں، حکومتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، اپنوں کو نوازنے کےلئے عجلت میں یہ قدم اٹھایاگیا، اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں۔
اس بارے میں ایچ ای ڈی حکام ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مراسلے بھی تحریر کئے جائیں گے ۔