Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

غیر قانونی اقدامات کا چرچا، زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر قومی میڈیا سے خوف زدہ

زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ملتان نے قومی میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایونٹس کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہی اور لوگوں تک رسائی یقنی بنانے کو ٹارگٹ بنا لیا ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ایمرسن اور زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال کی جانب سے پبلک ریلیشنز ڈائریکٹرز کو خصوصی ہدایت دی ہے کہ قومی الیکڑونک اور پرنٹ میڈیا کو یونیورسٹی میں ہونیوالی تقریبات کی خبر ارسال نہ کی جائے اور نہ ہی ان کے نمائندوں کو ایونٹس پر مدعو کیا جائے۔

کیمپس میں ہونیوالی ایکٹیویٹیز کو جامعات کے فیس بک اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا جائے، وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال کی جانب سے اس کو بھی سمارٹ میڈیا ورکنگ کانام دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کوشش زکریایونیورسٹی میں ہونے والے غیر قانونی اقدامات کو چھپانے کےلئے ہو رہی ہے، وائس چانسلر ہفتوں سیٹ پر دستیاب نہیں ہوتے جبکہ متعدد افراد نے ‘رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ’ کے تحت ان کے ٹی اے/ ڈی اے اور دیگر مراعات کی تفصیلات بھی حاصل کرنے کے لئے درخواستیں دی ہوئی ہیں جو جان بوجھ کر تعطل کاشکار کی جارہی ہیں جبکہ ان کی رویے کی شکایات اساتذہ افسر اور چھوٹے ملازمین بھی کرچکے ہیں۔

وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام سے ہزاروں طلباء کو کسی بھی اعلامیہ کا علم نہیں ہوتا جب کہ زکریا یونیورسٹی ملتان صرف سوشل میڈیا تک محدود ہوکر رہ گئی ہے اور معاشرے میں جامعہ کا سنجیدہ تاثر زائل ہوتا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button