Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

امام مسجد نبوی شیخ عبداللہ اورموذن مسجدقبلتین شیخ الشریف کی ملتان آمد

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک کی رہائش گاہ پر امام مسجدنبوی شیخ عبداللہ اورموذن مسجدقبلتین شیخ الشریف کی آمد۔
اس موقع پرصوبائی وزیرنے انکااستقبال کیااورکہاکہ مقدس مقامات کی وجہ سے سعودیہ عرب اورپاکستان کارشتہ روحانی طورپر مضبوطی سے جڑاہوا ہے
۔
پاکستان کی جانب سے جو کوشش افغانستان میں لوگوں کی بحالی کیلئے کی جارہی ہیں ، سعودی حکام نے ایک ارب ریال کااعلان کرکے ثابت کیا ہے کہ مسلم ممالک ہرصورت میں افغانستان کومستحکم دیکھناچاہتے ہیں۔
افغانستان قحط کی طرف جارہاہے جسے ہم سب کومل کرروکناہوگااورلوگوں کی زندگیوں کوبحال رکھنے کیلئے عملی اقدامات کرنابہت ضروری ہوگئے ہیں ۔
امام مسجدنبوی شیخ عبداللہ اورموذن مسجدقبلتین شیخ الشریف نے ملتان کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے سعودیہ کی عام عوام کو بھی اپنی لپیٹ لیا ہوا ہے یہ انٹرنشنل طور پرہوئی ہے اور شایداصل میں کوروناکے بعد لوگوں کو مہنگائی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
اس موقع پرملک نجف سیال،ملک طارق آرائیں، رانا عمران شمشاد،مہرارشاد،چورہدری ارشد،ملک جاوید آرائیں،ملک عبدالروف آرائیں،ملک صفدراور رانا رضوان سمیت دیگر موجود تھے ۔
اختتام پرانہوں نے نماز ظہر بھی ادا کرائی جس کے بعد صوبائی وزیرتوانائی کی جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button