Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: امام نے کوہلی کی دوسری پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔

جس میں پہلی اور دوسری پوزیشن پر پاکستانی کھلاڑیوں کا قبضہ ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں پہلا نمبر بدستور بابراعظم کا ہے جب کہ دوسرا نمبر تبدیل ہوگیا ہے۔

پاکستانی اوپنر امام الحق نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

جبکہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن کی 14 درجے ترقی ہوئی ،جس کے بعد وہ ٹاپ ٹین میں آگئے۔

ون ڈے کی بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

دوسری پوزیشن پر آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ ہیں جب کہ تیسرا نمبر کیوی بولر میٹ ہینری کا ہے۔

شاہین آفریدی کا چوتھا نمبربرقرار ہے، پانچویں نمبر پر بھارت کے جسپریت بمرا موجود ہیں، جب کہ افغانستان کے مجیب الرحمان چھٹے نمبرپرآگئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button