Breaking NewsSportsتازہ ترین
امام الحق کی شادی کی تیاریاں
ٹیسٹ کرکٹر امام الحق ورلڈ کپ سے واپسی پر ازدواجی زندگی کی حسین بندھن میں بندھ جائیں گے، ناروے میں مقیم پاکستانی نژاد انمول محمود 25 نومبر کو امام الحق کی دلہنیا بنیں گی۔
مہندی، شادی اور ولیمہ کے کارڈ چھپ گئے ہیں، امام اور انمول کی شادی میں دعوتی کارڈ کے ذریعے ملتان سے بھی فیملی فرینڈز مدعو کیا گیا ہے ۔
امام الحق 25نومبر کو دلہا بنیں گے، ان کی ہونیوالی اہلیہ بی ایس گریجویٹ ہیں۔
شادی کی تقریبات 24 نومبر کو مہندی سے شروع ہوں گی، انمول 25 نومبر کو امام کی دلہنیا بنیں گی، ولیمہ 26نومبر کو ہوگا۔
شادی فیملی سے باہر لیکن والدین کی رضامندی سے طے ہوئی۔امام کی مہندی ۔بارات اور ولیمہ سمیت شادی کی تینوں تقاریب لاہور میں ہوں گی۔ امام الحق کی ہونیوالی سسرالی فیملی عارضی طور پر ناروے سے لاہور شفٹ ہوگی۔