Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی تنظیموں کیلئے نام طلب کرلیے

وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی کے اہم رہنماؤں نے ملاقات کی جن میں اسد عمر، عامر کیانی، علی زیدی، شفقت محمود، پرویز خٹک اور قاسم سوری شامل ہیں۔

ملاقات میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں مرکزی تنظیم کے عہدیدار نامزد کیےجائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے لیے بھی نامزدگیاں کی جائیں گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے مرکزی اور صوبائی تنظیموں کیلئے نام طلب کرلیے اور ہدایت کی کہ تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی تنظیموں کیلئے عہدیداروں کے نام ایک ہفتے میں بھیجے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button