Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آفٹر نون سکولوں میں تدریس کا عمل جاری رکھنے کا حکم

آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ 8ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں، مگر اب اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ان سکولوں میں تدریسی عمل کسی صورت نہیں رکنا چاہیے۔

حال ہی میں ہونے والی سی ای اوز کے اجلاس میں سیکرٹری تعلیم نے حکم جاری کیا ہے کہ سکینڈ شفٹ سکولوں میں معمول کے مطابق کلاسز یقینی بنائیں۔

جس پر اساتذہ کا کہنا ہے کہ 8 ماہ سے زائد ہوگئے کوئی پیسہ نہیں دیاگیا، مشکل حالات میں بچوں کی تدریس کو عمل جاری رکھا، مگر اب بھی کلاسز کے اجراء کی بات کی جارہی ہے، جبکہ تنخواہ اور واجبات کی ادائیگی بارے کوئی نہیں بتایا جا رہا ہے۔

ایسے میں کام کرنا مشکل ہوگیا ہے، اعلیٰ حکام اگر کلاسز کا جرا چاہتے ہیں تو پہلے سابق واجبات ادا کریں جس کے بعد کلاسز پڑھائی جاسکیں گی بصورت دیگر اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button