ڈریم گارڈن کالونی شجاع آباد روڈ میں میواکی فاریسٹ کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے شہر اولیاءکی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈریم گارڈن کالونی شجاع آباد روڈ پر اربن میاواکی فاریسٹ کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم, چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ،وائس چانسلر نواز شریف ایگری کلچر یونیورسٹی ،معروف صنعتکار خواجہ اظہر, خواجہ واحد اور ضلعی حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 6 کنال پر 7 ہزار سے زائد تیار پودے لگائے جائیں گے، جس سے 3 سال میں میاواکی جنگل مکمل تیار ہوجائے گا۔
عامر کریم خاں نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے تمام ترقیاتی سکیموں میں شجرکاری کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ضلعی حکام کے ہمراہ ڈریم گارڈن کالونی میں پودے بھی لگائے۔
ڈی جی ایم ڈی اے اور چیئرمین پی ایچ اے نے بھی پودے لگائے۔



















