Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : شعبہ مینٹینینس میں ناتجربہ کار انجینئرز کی تعیناتی، ٹرانسفارمر جلنا معمول بن گیا

زکریا یونیورسٹی میں ناقص لوڈ مینجمنٹ کے باعث ٹرانسفارمر جلنا معمول بن گیا ، خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان۔

یہ بھی پڑھیں ۔
اسسٹنٹ انجینئر کی بد زبانی، زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کا احتجاج کا اعلان

زکریا یونیورسٹی میں گرمیوں کی آمد سے قبل ہی ٹرانسفارمر جلنا شروع ہوگئے ہیں، جس کی وجہ ناقص سپروائزنگ اور لوڈ مینجمنٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں تین ٹرانسفامرز جلے ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ نے میپکو سے 5 ٹرانسفارمر مرمت کرائے ، جن پر 10 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

عملے نے سستی کی، اور بروقت ٹرانسفارمر تبدیل نہیں کئے، اور جہاں لوڈ پورا نہیں تھا وہاں نئے ٹرانسفارمر نصب نہیں کئے ، جس کی وجہ سے یکے بعد دیگر دو ٹرانسفارمر جل گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے نے ٹرانسفارمر رکھ لوڈ مینجمنٹ کئے بغیر بجلی چالو کردی، جس کے کچھ دیر پر دھماکہ ہوگیا، تینوں ٹرانسفارمر ایسے ہی جلے، مگر کسی نے لوڈ مینجمنٹ نہیں کی، جس کی وجہ نااہلی اور ناقص سپروائزری بتائی جارہی ہے ۔

یونیورسٹی حلقوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں، تجربہ کار انجینئرز کو تعینات کیا جائے، تاکہ اساتذہ ملازمین گرمیوں میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچ سکیں ، اور یونیورسٹی بھی مالی خسارہ سے بچ جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button