Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم ڈی کیٹ امتحان کے مراکز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کے مراکز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کیلئے 4 سے 8 امتحانی سنٹر بڑھائے جائیں گے، یو ایچ ایس نے امتحانی سنٹر بڑھانے کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو استدعا کر دی، یو ایچ ایس کے تحت 13 شہروں کے 26 امتحانی مراکز پر امتحان لیا جارہا ہے۔

ایم ڈی کیٹ کیلئے رواں سال امتحانی مراکز 30 سے 34 کئے جائیں گے، امیدواروں کیلئے اپنے صوبے میں ہی امتحان دینے کی شرط سے تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔

امیدواروں کی تعداد کے پیش نظر امتحانی مراکز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button