Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پینشن میں پیٹرول کے نرخوں کے حساب سے اضافے کا مطالبہ

رانا ولایت علی ماہر تعلیم و ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شرح سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، اسی تناسب سے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کیا جائے ۔

سابقہ حکومت نے بھی پنشنرز کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیے رکھا، موجودہ حکومت پنشنرز کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے پنشنرز کی پنشن میں پچاس فیصد اضافہ کرے ۔

علاوہ ازیں محکمہ تعلیم کے گریڈ بیس کے پرنسپل کو نہ تو عمران خان نے پچیس فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دیا اور نہ ہی موجودہ حکومت نے پندرہ فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دیا۔

گریڈ بیس کے اساتذہ کی تنخواہ گریڈ انیس کے اساتذہ سے کم ہے، تنخواہ کے اس تفاوت کو دور کیا جائے_

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button