Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : جشن آزادی اور معرکہء حق کی تقریبات کا شیڈول تیار

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کا شیڈول تیار کرلیا، 13 اگست کو آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب ہوگی، تمام سکولوں میں تقریری اور ملی نغموں کے مقابلہ جات کروائے جائیں گے۔

اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے 14 آگست 2025 یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں خصوصی پلان اور شیڈول تیار کرلیا ہے۔

یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات 13 اگست تک جاری رہیں گی، جن میں طلباء، اساتذہ اور عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز یکم اگست سے ہوچکا ہے، 9 اگست تک تحصیل سطح کے مقابلے ہوں گے اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا، طلباء کے جانب سے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نام خطوط، اور آزادی سے متعلق خصوصی سرگرمیاں منعقد ہوں گی ۔

اسی طرح 11 اگست کو شجر کاری مہم شروع کی جائے گی، تمام تعلیمی اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی اور شام کے وقت اسکول و دفاتر کو روشنیوں سے سجایا جائے گا ۔

12 اگست کو ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلے ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوں گے، جن میں تحصیل سطح کے کامیاب طلبہ حصہ لیں گے جبکہ 13 اگست کو ملتان آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب ہوگی جس میں کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی ہوں گے۔

اس موقع پر ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلو، آرٹ ورک اور آزادی واک کا اہتمام ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سرگرمیاں طلباء میں حب الوطنی کو فروغ دینے اور یوم آزادی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔

یوم آزادی کو اس بار بھارت کو عبرتناک شکست اور پاکستان کی شاندار فتح کے باعث معرکہ حق کے طور پر منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور اس بار آزادی کا جشن بھرپور انداز میں منایا جائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button