تعلیمی بورڈ ملتان میں جشن آزادی کی تقریب
تعلیمی بورڈ ملتان میں جشن آزادی کے سلسلہ میں چیئرمین پروفیسر میاں محمد نواز کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی،جس میں بورڈ آفیسران، عبد الرؤف کھوکھر، قاضی مجیب الرحمٰن، عبدالحمید بلوچ، ڈاکٹر علی رضا، طارق محمود چوہان، ناصرحسین شمسی، سلیم رضا بلوچ، ظفر اقبال موہل، محمد الیاس صدیقی، محمد منور پاشا، نورحسن، محمد اسلم بھٹہ، محمد یامین،عبدالغفارآفریدی،کے علاؤہ صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن،ملک نثار احمد،جنرل سیکرٹری، شیخ عمران حسین،بورڈ ملازمین اور بچوں نے شرکت کی۔
چیئرمین نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پڑھا گیا، تقریب کے تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر باآواز بلند بڑی گرمجوشی سے قومی ترانہ پڑھا،چیئرمین نے پاکستان کی ترقی،سلامتی وخوشحالی کیلئے دعا کروائی۔
اس موقع پر چیئرمین نے یوم آزادی کے حوالہ سے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں آزادی کے اصل ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے اور ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان کے حصول کیلئے اپنے آ باوءاجداد کی طرف سے دی گئی جانی ومالی قربانیوں اور مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ شخصیت کے بارے میں بتائیں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔




















