جشن آزادی پیپسی کولا فلڈ لائٹ فٹبال چیمپئن شپ 14اگست سےشروع ہوگا

ڈی ایف اے ملتان اور ڈسٹرکٹ ریفریز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت میاں جاوید قریشی ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا ۔
جس میں اس امر کا فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی پیپسی کولا فلڈلائٹ فٹبال چیمپئن شپ 14اگست سے ڈویژنل ہاکی اسٹیڈیم کی جگمگاتی روشنیوں میں کھیلی جائے گی ، جس میں ضلع ملتان کی 28 رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لیں گی
اس موقع پر سابق انٹرنیشنل فٹبالرز رانا باقرعلی،نوید اکرم نے کھیل کے قوانین اور ضوابط کے بارے میں بریفنگ دی ،ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے کلبوں کے صدور و سیکٹریز کی جانب سے تجاویز و آراء کو سراہا گیا۔
اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں صدر ڈی ایف اے ملتان کے صدرمیاں جاوید قریشی نےکہا کہ عالمی ادارہ فٹبال فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال پر عائد پابندی کے خاتمے کا فیصلہ ملک عامر ڈوگر سابق وزیر مملکت اور پی ایف ایف کے سنئر نائب صدرکی بے پناہ قربانیوں اورفٹبال کے کھیل سےگہرے لگاؤ کی وجہ سے ممکن ہوا۔
عامر ڈوگر گروپ نے پہلے بھی عدالت عالیہ کے حکم سے ہونے والے پی ایف ایف کے انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد اپنے اقتدار کی قربانی ہوئیش اور اب بھی فٹبال کی بہتری کے لیے فٹبال ہاؤس کوفے کی کیا خبر ہو نہ ہونے والے پی ایس ایس کے انتخابات میں بھی عامر گروپ بے مثال کامیابی حاصل کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ جشن آزادی ویمن فٹ بال کے کھیل کی ترقی میں سنگ میل اہمیت کا حاصل ہوگا، ملتان میں فٹبالرز کو جوہر دکھانے کے وسیع مواقع میسر آئیں گے جس سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے صدور سیکرٹری سپورٹس مین کی شناخت کے لیے ڈی ایف ڈی ایف اے ای ایٹ جاری کرے گا، ایونٹ میں فٹبال کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ۔
اجلاس میں چوہدری شوکت علی ہر محمود رانا مشتاق شفقت الرحمان آصف لاہوری شیخ مکی مات علی چشتی مقبول احمد سجاد احمد تنویر احمد ابراہیم انصاری شاہد ابراہیم محمد اسلم عمر صدیق احمد شانی محمود سرور ناول جونیئر رانا مدثر زاہد علی محمد رمضان محمد زبیر فہد اسحاق سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
علاوہ ازیں میاں جاوید قریشی کا ڈی ایچ اے ملتان کب تک طور پر نائب صدر انتخاب کیا گیا ۔
اس موقع پر انہوں نے نامور فٹبالرز عبدالستار جی اور واجد قریشی کے نام سے موسوم فٹبال ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا۔


















