ویمن یونیورسٹی ملتان میں جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شروع ہوگئیں

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پاکستان کی 75 سالگرہ کے موقع پر مختلف تقریبات اور مقابلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں وومن یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر کے زیراہتمام اس جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا ہے، طالبات نے ملی نغمے اور تقریری مقابلوں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیا ۔
تقریب میں ڈاکٹر ملکہ رانی، ڈاکٹر کلثوم کا پراچہ ، ڈاکٹر رقیہ بانو ، ڈاکٹر شاہد رسول اور ڈاکٹر عدیلہ نے شرکت کی ۔
اس موقع پر موقع پر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے، اور یہ دن مادر وطن سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا نام ہے۔
انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جن قوموں کی اخلاقی اقتدار اور کردار سازی نہیں کی جاتی، وہ قومیں گمراہی اور بدحالی کا شکار ہو جاتی ہیں۔
آج عہد کرنے کا دن ہے کہ اس وطن کی خاطر اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اس کی ترقی کے لیے اقدام کریں گے .


















