Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں آزادی کا کیک کاٹا گیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 14 اگست یوم آزادی کی 75ویں تقریبات منعقد کی گئیں۔

جن میں پرچم کشائی،یوم آزادی کیک کاٹا گیا، زرعی جامعہ کے طلباء اور مقامی مدارس کے اساتذہ اور طلباء نے شجر کاری کی، اور اس کے علاوہ رنگارنگ ثقافتی تقریب بھی ہوئی۔

طلباء و طالبات نے ملی نغمے جوش و جذبے سے بھرپور خاکے اور تقریریں پیش کیں۔

پروگرام میں قیام پاکستان کے شہداء کی ناقابل فراموش قربانیوں کو سراہا اور استحکام پاکستان کے لیے مطلوبہ تیاری پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم بلند کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اس پرچم کی طرح اس وطن عزیز کو بھی عروج و ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

طلباء پر زور دیا کہ وہ قیام پاکستان کی تاریخ سے آگاہی حاصل کریں قیام پاکستان عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے اس کی آزادی و خود مختاری کی حفاظت کے لیے ہر شہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے۔قومی یکجہتی کے ذریعے وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی اور کامیابیوں کی بلند سطح پر لے جایا جا سکتا ہے۔ہمیں مثبت اور پرامید سوچ کے ساتھ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا ہے۔عام شہری کے طور پر ہم ایسے کام کرسکتے ہیں جو دور رس نتائج کے حامل ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی ملکی ترقی میں اعلی اخلاقی اقدار صاف ستھرائی اور شجر کاری کے ذریعے فعال انداز میں حصہ لے سکتے ہیں، اور وطن عزیز پاکستان کے حوالے سے مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔

پاکستان نے 75 برسوں میں بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں ۔آج پاکستان ہر لحاظ سے دنیا کے اہم ترین ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔

اس موقع پر ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈین وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،رجسٹرار عمران محمود،محمد رفیق فاروقی، کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم،پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق،ڈاکٹر سلمان مبارک،ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر عمر اعجاز،ڈاکٹر وزیر احمد، میجر ریٹائرڈ صفدر حسین سمیت دیگر فیکلٹی و سٹاف، طلباء طالبات،فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button