Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں یوم آزادی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی سربراہی میں آزادی واک کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد آزادی کے لئے قربانیاں دینے والے بزرگوں و رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں ملک کی تعمیر وترقی کے لئے ولولہ پیدا کرنا تھا۔

اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ یہ ہمارا پیارا وطن پاکستان ہمارے لئے کسی نعمت خداوندی سے کم نہیں، آزادی اللہ تعالٰی کا بہت بڑا تحفہ ہے جو انسان کو عزت اور خودداری سے جینا سکھاتی ہے، الحمدللہ ہم آزاد ریاست کے ازاد شہری ہیں لیکن یہ بات ذہن نشین رہے کہ یہ آزادی بہت قربانیاں دے کر حاصل ہوئی ہے اور بطور طالب علم آپ کا یہ فرض ہے کہ آپ بزرگوں کی اس میراث کی حفاظت کریں اور اس ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

واک میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کیش واک کا اہتمام ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر قرات العین نے کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button