Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سائبرنیٹ ورک بے نقاب

کراچی میں رضویہ کےعلاقےسےگرفتارملزم سفیان کےکمپیوٹر سےاہم سراغ مل گئے، پولیس اور حساس اداروں پرمشتمل ٹیم کی ملزم سے مشترکہ تحقیقات۔

ملزم سفیان نقوی کو رضویہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، جس کو مالدیپ میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے کمپیوٹر اور موبائل سے اہم شواہد ملےہیں، جن کا فرانزک جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے سے بھی مدد لیں گے اور ملزم سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کریں گے۔

تفتیشی حکام کے مطابق سفیان کو پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر پاکستان میں رہ کر آن لائن کام کی آفر کی گئی اور برطانوی نمبر سے مبینہ بھارتی ہینڈلر نے ملازمت کے معاملات طے کیے۔

اس حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ خاتون ہینڈلر کی جانب سے ملزم کو 30 سے 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ بتائی گئی۔

سفیان کا کام پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈہ کرنا تھا ، جس کے لیے اسے پاک فوج ،خصوصاً سی پیک سےمتعلق نفرت آمیزمواد فراہم کیا گیا۔

ملزم کو پاکستان مخالف عناصر سے رابطوں میں رہنے کی ہدایت کے ساتھ اپنی شناخت چھپانے کے لیے اسے مختلف ایپس کے استعمال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ را کا ہدف پڑھے لکھے نوجوان ہیں، اور انہیں آن لائن ملازمت آفر کی جاتی ہیں، ان کے مطابق نیٹ ورک کے دیگر افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button