Breaking NewsEducationتازہ ترین
انصاف آفٹر سکولوں کے عملہ کو سات ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں
محکمہ خزانہ پنجاب اور حکومتِ پنجاب نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف آفٹر سکولوں کے عملہ کو سات ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ عید آگئی ، لیکن ابھی تک تنخواہ نہیں آئی، اِن سکولوں میں زیادہ تر پڑھانے والا عملہ پرائیویٹ ہے۔جو کہ اِسی تنخواہ پر گزارہ کرتا ہے۔
عملہ کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ۔حکومت نے عید سے پہلے تنخواہیں نہ دی تو سکول چلانا بہت مشکل ہو جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ تنخواہوں کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے، تاکہ ملازمین اپنے خاندانوں کے ساتھ عید بہتر طریقے سے گزار سکیں۔