انصاف آفٹر نون سکولوں کی قسمت کھل گئی
آفٹر نون سکولوں کا ریکارڈ مرتب کرنے اور مانیٹرنگ کےلئے پنجاب بھر میں 13 ہزار سے زائد ٹیبلٹ دینے کافیصلہ ۔
پنجاب حکومت نے آفٹر نون سکولوں کا ریکارڈ مرتب کرنے اور ان کی مانٹرنگ کو بہتر بنانے کےلئے 13 ہزار سے زائد ٹیبلٹ دینے کافیصلہ کیا ہے ۔
مانیٹرنگ کےلئے ایم ایز کو ٹیبلٹ دی جائین گی۔
ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب بھر کے آفٹر نون سکولوں میں صرف 1451 ٹیبلٹ ہیں جن کو اب بڑھ کر 13ہزار کیا جارہا ہے ۔
ریکارڈ کے مطابق ضلع اٹک کو 220، بہاولنگر کو 518، بہاولپور کو 292بھکر کو 255، چکوال کو 65، چنوٹ 182، ڈی جی خان کو 203، فیصل آباد کو 441، گوجرانوالہ 421، گجرات 141،حافظ آباد 238، جھنگ 493،جہلم 182 قصور 265، خانیوال 356، خوشاب 273، لاہور160، لیہ 617، لودھراں 164 ٹیب دی جائیں گی۔
جبکہ منڈی بہاالدین 177میانوالی 221، ملتان 385، مظفر گڑھ 397، ننکانہ صاحب 281، ناروال 204، اوکاڑہ 486، پاکپتن 434، رحیم یار خان 716راجن پور 94، راوپنڈی 225، ساہیوال 379، سرگودھا 544، شیخوپورہ 361، سیالکوٹ 325، ٹوبہ ٹیک سنگ 398 اور وہاڑی کو 362 ٹیبلٹ دی جائیں گی۔