Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام ایس بی پی انٹر بینکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022ء شروع

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زیراہتمام ایس بی پی انٹر بینکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022ء سپورٹس کمپلیکس ملتان میں شروع ہو گیا۔

چیف منیجر سٹیٹ بنک ملتان جاوید اقبال مارتھ نے رنگا رنگ تقریب میں افتتاح کیا، تقریب میں ایونٹ میں شریک بنکس ٹیموں کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منیجر جاوید اقبال مارتھ نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد بنکس ایمپلائز کو روز مرہ پیشہ وارانہ معمولات سے ہٹ کر تفریح اور صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔

اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے بنکوں کے درمیان ہم آہنگی میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔

بعد ازاں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں میزان بینک نے نیشنل بینک کو 10وکٹوں سے شکست دے دی۔

پہلے بیٹنگ میں نیشنل بنک 58رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ۔میزان بنک نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا ۔

فاتح ٹیم کے کپتان محمد احمد کا جارحانہ 47رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔شکست دے دی۔

دریں اثناء لیگ بنیاد پر کھیلے جانیوالے ایونٹ میں 16بینکسں کی ٹیمیں شریک ہیں۔
ان بنکوں میں میزبان سٹیٹ بینک۔ نیشنل سیونگز۔ ایچ بی ایل۔ فیصل بینک۔ مییزان بینک۔ یوںی ایل۔ بینک الحبیب۔ ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک۔ سنیری بینک۔ بنک الفلاح۔ پنجاب بنک ۔ نیشنل بنک۔ یو بنک۔ موبلنک بنک حبیب میٹرو بنک اور بنک اسلامک شامل ہیں۔

فائنل میچ 28اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button