Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ملتان ریجن لیول 2 کا آغاز ہوگیا

تیسری چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ملتان ریجن لیول 2 کا متی تل آسٹرو ٹرف ہاکی سٹیڈیم ملتان میں آغاز ہو گیا ہے۔

لیگ بنیاد پر پہلے روز کھیلے گئے میچ میں ملتان ڈسٹرکٹ کی چیمپئن ینگ ہیروز نے خانیوال ڈسٹرکٹ کی چیمپئن المجیدیہ کلب کوہی والا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا، میچ کا اکلوتا گول فاتح ٹیم کے صنان نے چوتھے کوارٹر میں کیا، امپائرنگ کے فرائض کامران شریف چوہدری اور راؤ ساجد نے انجام دیئے۔

مہمانان خصوصی ایس ای میپکو وہاڑی انجینئر وسیم اختر اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یار خان کیمپس کے سپورٹس آفیسر و سابق نیشنل کھلاڑی ماجد مسعود تھے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں و میچ آفیشلز کا مہمانان خصوصی سے تعارف کروایا گیا۔

دریں اثناء شیڈول کے مطابق آج 2 فروری بروز سوموار کو المجیدیہ کلب کوہی والا خانیوال اور وہاڑی ڈسٹرکٹ کی چیمپئن ہاکی کلب آف وہاڑی کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ سہ پہر اڑھائی بجے متی تل آسٹرو ٹرف سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button