Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر کالجیٹ سکوائش چیمپئن شپ سنٹرل کالج نےجیت لی

زکریا یونیورسٹی ملتان کے اسکوائش اسپورٹس کمپلیکس میں انٹر کالجیٹ بوائز اسکوائش چیمپئن شپ منعقد ہوئی، مقابلوں میں چھ کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سینٹرل کالج ملتان، پنجاب کالج ملتان، ایسپائر کالج ملتان، گورنمنٹ علمدار کالج ملتان، گورنمنٹ ولایت حسین کالج ملتان اور گورنمنٹ سول لائن کالج ملتان شامل تھے۔

چیمپئن شپ لیگ سسٹم کے تحت کھیلی گئی سنسنی خیز اور سخت مقابلوں کے بعد سینٹرل کالج ملتان نے چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پنجاب کالج ملتان رنر اپ رہا جبکہ گورنمنٹ علمدار کالج ملتان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے وینیو سپروائزر ملک غضنفر عباس راں نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے مقابلے طلباء میں اسپورٹس کی ترویج میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آخر میں کامیاب پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button