ایچ ای ڈی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ کھیلوں کے مقابلے
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاریکٹریٹ آف کالجز پنجاب کے زیر اہتمام سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے منعقد ہونے والے انٹر کالجیٹ سپورٹس ایونٹ ڈسٹرکٹ لیول میں دوسرے روز مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے مہمان خصوصی ڈاریکٹر سپورٹس بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ترس محی الدین تھے ، ان کے ہمراہ رانا ندیم انجم۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان۔فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان۔عدنان احمد۔غلام فرید اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز ملتان۔بھی موجود تھے۔
تفصیل کے مطابق بیڈمنٹن ڈبلز وومن میں پہلی دونوں پوزیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن بوسن روڈ ملتان نے حاصل کرلیں۔
مصباح ریاض اور تحریم فاطمہ پہلی جبکہ لاریب فاطمہ اور حفصہ اسماعیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
بیڈ منٹن بوائز سنگل کا ٹائٹل گورنمنٹ گریجویٹ سائنس کالج کے عبداللٰلہ نے حاصل کیا ، جبکہ ایسوسی ایٹ کالج قادر پور راں کے عمیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مینز ڈبل میں سائنس کالج کے عبداللٰلہ اور مزمل نے پہلی جبکہ سول لائنز کالج ملتان کے زین اور احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
فٹبال کا ایونٹ سول لائنز کالج نے سائنس کالج کو ایک کے مقابلے میں دو گول۔سے ہرا کر جیت لیا۔
والی بال گرلز میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن ممتاز آباد نے ہوم اکنامکس کالج مدنی چوک کو شکست دیکر فائنل جیت لیا۔
ریسلنگ کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز نے پہلی، جبکہ ولایت حسین کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔کرکٹ میں علمدار کالج ملتان نے کامرس کالج شجاع آباد کو تین وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کامرس کالج نے نعیم کے 25اور مظہر کے11رنز کی بدولت 96رنز بنائے۔
برہان نے پانچ وکٹ حاصل کیں۔بعد میں علمدار کالج نے مطلوبہ ہدف سات کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
علی نے 32رنز بنائے۔حمید اور باسط نےدو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔سپورٹس ایونٹ میں مختلف مقابلہ جات آج بھی جاری رہیں گے۔


















