انٹر کالجیٹ گرلز کرکٹ چمپیئن شپ شروع ہوگئی

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں انٹر کالجیٹ گرلز کرکٹ چمپیئن شپ منعقد ہوئی۔
جس میں شاہ رکن عالم کالج ملتان ، 14 نمبر چونگی کالج ملتان ، جی سی وہاڑی ، جی سی بورے والا ، پنجاب کالج ملتان ، جی سی جہانیاں ، سنٹرل کالج ملتان اور بی زیڈ یو نے شرکت کی۔
چمپیئن لیگ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی تھے جبکہ اس موقعہ پر ڈاکٹر ثروت سلطان اور میڈم عابدہ خان بھی موجود تھیں۔
پہلا میچ شاہ رکن عالم کالج اور پنجاب کالج ملتان کے درمیان ہوا۔ جو کہ شاہ رکن عالم کالج ملتان نے جیت لیا ۔
دوسر ا میچ 14 نمبر چونگی کالج ملتان اور سنٹرل کالج ملتان کے درمیان ہوا جو کہ سنٹرل کالج ملتان نے جیت لیا۔
تیسرا میچ بی زیڈ یو اور جی سی وہاڑی کے درمیا
ن ہوا۔
جو بی زیڈ یو نے جیت لیا۔
چوتھا میچ جی سی بورے والا اور جہانیاں کالج کے درمیان ہوا ، جو بورے والا کالج نے جیت لیا۔



















