Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں نیب کے زیر اہتمام بین الکلیاتی آگاہی مقابلہ

ویمن یونیورسٹی ملتان میں نیب کے زیراہتمام “کرپشن کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کا کردار” کے موضوع پر بین الکلیاتی آگاہی مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بین الاقوامی انسدادِ بدعنوانی کے دن کے موقع پر ویمن یونیورسٹی ملتان میں ’’کرپشن کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے عنوان سے ایک بین الکلیاتی آگاہی مقابلہ منعقد کیا گیا۔

تقریب ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیرِ اہتمام چلنے والی کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی اور نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوئی۔

تقریب کا مقصد طالبات میں دیانت داری، شفافیت، قومی ذمہ داری اور بدعنوانی کے خاتمے کے عزم کو اجاگر کرنا تھامقابلے میں مضمون نویسی، تقریر، پوسٹر سازی اور پینٹنگ کے شعبہ جات شامل تھے جن میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

شرکاء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، فکری گہرائی اور قومی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرپشن کے معاشرتی و اخلاقی نقصانات کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ کرپشن صرف معاشی یا انتظامی مسئلہ نہیں بلکہ ایک اخلاقی بحران ہے، جس کا مقابلہ تعلیم، کردار سازی اور فعال شہری شعور کے ذریعے کیا جا سکتا ہے

نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، انہیں دیانت، شفافیت اور جوابدہی کے اصولوں پر مبنی معاشرہ تشکیل دینے میں کردار ادا کرنا ہوگایہ تقریب نہ صرف انسدادِ بدعنوانی دن کے موقع پر ایک یادگار سرگرمی ثابت ہوئی بلکہ ویمن یونیورسٹی ملتان کے اس عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ وہ طالبات میں کردار سازی، اخلاقی استقامت اور سماجی شعور کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی اور DSA کی جانب سے اس بامقصد اور منظم تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ میں فکری اور اخلاقی ترقی کے نئے دروازے کھولتی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب،علی ناصر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعم خان نے ویمن یونیورسٹی کی اس مثبت کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے نوجوان نسل میں ایمانداری اور شفاف طرزِ عمل کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں، نیب ہرسال تعلیمی اداروں میں ایسے پروگرام منعقد کرواتا ہے تاکہ آنے والی نسل کو کرپشن بارے آگاہی اور اس کے انسداد کے حوالے سے شعور دیا جاسکے، مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو اسنادِ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا، اس موقع پر یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر ثمینہ اختر، ڈائریکٹر ڈاکٹر رائمہ نذر، اساتذہ دیگر بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button