انٹر ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکولز باسکٹ بال چیمپئن شپ کمپری ہنسو سکول ملتان نے جیت لی
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام کھیلی گئی انٹر ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکولز باسکٹ بال چیمپئن شپ گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو سکول ملتان نے جیت لی۔
گورنمنٹ گرلز جونیئر ماڈل سکول ملتان رنر اپ رہا۔ گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول خانیوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ملتان بورڈ کیمپس کورٹ پر منعقدہ چیمپئن شپ کے مقابلے سنگل لیگ کی بنیاد پر کروائے گئے۔
چیمپئن کمپری ہنسو نے اپنے دونوں لیگ میچز جیت کر ناقابل شکست ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔ جونیئر ماڈل ملتان نے ایک میچ جیتا اور ایک ہارا۔ ماڈل خانیوال اپنے دونوں لیگ میچ ہارگئی۔
سکولز ٹیموں کی آفیشلز سائرہ شبنم۔ چاند بی بی اور عذرا پروین تھیں ۔
میچوں کے نتائج کے مطابق پہلے سنگل لیگ میچ میں کمپری ہنسو ملتان نے ماڈل خانیوال کو 14کے مقابلے میں 21پوائنٹس سے شکست دی۔
دوسرے لیگ میچ میں جونیئر ماڈل ملتان نے ماڈل خانیوال کو 6کے مقابلے میں 32پوائنٹس سے ہرایا۔
تیسرے اور آخری سنسنی خیز لیگ میچ میں کمپری ہنسو ملتان نے جونیئر ماڈل ملتان کو صرف ایک پوائنٹ کی برتری سے زیر کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔




















