Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں ڈویژنل سطح پر اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا اجلاس

محرم الحرام میں امن وا مان کے قیام کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کنوینئر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب،چیئر مین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادخطیب امام بادشاہی مسجد لاہور کی زیر قیادت اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کا وفد جس میں سردار محمد خان لغاری، مولانا عبد الوہاب روپڑی، علامہ رشید ترابی، مولانا عبد الستار نیازی، مولانا ندیم قمر‘مولانا مسعود قاسم قاسمی‘مولانا عبدالرحمن‘مفتی عمران انور‘ سید نوبہار شاہ‘ حسین مہدی‘علامہ سجاد حسین جواد نقوی، مفتی سید عاشق حسین شاہ،مولانا بلال نقشبندی‘ مولانا قاضی عبد الغفار‘ ملازم حسین ڈوگر‘ خلیل الرحمن،مولانا ابو سفیان حنفی‘مولانا اسلم صدیقی،مولانا عبیداللہ،مفتی محمد ادریس‘مولانا اشفاق احمد،ملک خاور حسنین بھٹہ،سید علی رضا گردیزی،میاں اجمل عباس،پیر خضر حیات،صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد، ودیگر ان کے ہمراہ تھے۔

ضلع کونسل رضا ہال ملتان پہنچا،جہاں پر سفیر امن مولانا سیدمحمد عبد الخبیر آزادنے ملتان میں ڈویژنل سطح پرمنعقدہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں کمشنر ملتان عامر خٹک، آر پی ا و ملتان رفعت مختیار راجہ‘ زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف گوہر مصطفی، اسسٹنٹ کمشنر ملتان خواجہ عمیر محمود اور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی کمشنرز و ڈی پی او صاحبان اور تما م مکاتب فکر کے جید علماءکرام و مشائخ عظام وامن کمیٹیوں کے ممبران نے بھر پور شرکت کی۔

تلاوت کلام پاک و بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت کے بعد قائد قافلہ سفیر امن مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین اور ”پیغام پاکستان“ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، پیغام پاکستان،پاکستان کا وہ ضابطہ اخلاق ہے جس کو عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، قیامِ امن کیلئے علما کا بھر پور تعاون حکومت و سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہے۔

اس موقع پر افواج پاکستان کے دلیرانہ کردار اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دیگر اداروں کی محنت اور قربانیاں بھی مبارکباد کی مستحق ہیں، ”پیغام پاکستان“ سے ملک میں امن قائم ہوا ”پیغام پاکستان“کی کامیابی سے دشمن ناکام ہوا ہے۔

محرم الحرام میں علماءکرام ا پنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اوراشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں‘سیدنا فاروق اعظم وسیدنا امام حسین کی شہادت سے ہمیں جذبہ ایثار و قربانی، امن،سلامتی،اخوت ومحبت کا درس ملتا ہے جوکہ مشعل راہ ہے‘انشاءاللہ محرم الحرام ہمیشہ کی طرح امن و سکون سے گذرے گا۔

میں تمام مکاتب فکر کے علماء‘مذہبی راہنماؤں اور عوام الناس سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آپس میں متحد ہوکر اسلام وطن اور امن و سلامتی کے دشمنوں‘ تخریب کاروں پر کڑی نگاہ رکھیں اور ملک دشمنوں کے تمام تر مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں، اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پورتعاون کریں۔

علماءاور ذاکرین محرم الحرام کے پرو گرامات میں اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں اور تمام مسالک کے عقائد و نظریات کا احترام کریں، اور اس زریں اصول کہ اپنے مسلک کو چھوڑو نہ اور کسی کے مسلک کو چھیڑو نہ پر عمل پیر ا ہوں اور تمام تر فروعی اختلافات کو چھوڑ کر امن کے فروغ کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور عوام الناس تک دین اسلام کا صحیح پیغام پہنچائیں جس کا ہمیں قرآن وحدیث درس دیتا ہےش اور وہ تمام اعلیٰ اخلاق و کردار کو عام کرنے کی ضرورت ہے جو حضور خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی ذات اقدس اور صحابہ کرام حضرات اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ہمیں ملتے ہیں۔

یکم محرم کو حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور 10 محرم الحرام کو حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت سے ہمیں جذبہ ایثار و قربانی و امن محبت اخوت ویگانگت کا درس ملتا ہے جوکہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، ملتان اولیاءاللہ کا شہر ہے جنہوں نے ہمیشہ آپس میں اتحاد امن اور بھائی چارے کا درس دیا اور آپس میں دلوں کو جوڑاہے، لہذا ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل پیر اہونا ہوگا تبھی ہم اتحاد بین المسلمین کو قائم کر سکتے ہیں، ودیگر علماءکرام و مندوبین حضرات شریک تھے۔

آخر میں ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کی حفاظت اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button