انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ
اس سلسلہ میں مسلم پبلک سکول بلی والہ میں پائیلٹ سکول ملتان اور مسلم پبلک سکول کے درمیان میچ کھیلا گیا، جس میں پائیلٹ سکول ملتان نے تین کے مقابلہ میں سات سکور سے شکست دیدی، اس میچ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد حمود لکھوی صدر پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن تھے، ان کے ہمراہ نائب صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال محمد جمیل کامران امتیاز تونسوی ڈائریکٹر مسلم پبلک سکول اینڈ کالجز آصف اقبال انچارچ پائیلٹ سکول رانا صابر انچارج بیس بال مسلم پبلک سکول اور رانا عمید علی فنانس سیکرٹری ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن موجود تھے۔
معزز مہمان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کھیل کے فروغ کے لیے اس کا گراس روٹ لیول مضبوط ہونا بیحد ضروری ہے، سکولز اور کالجز لیول پر اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد بیحد ضروی ہے، بیس بال کو آغاز سے ہی پاکستان میں ایسے محفوظ ہاتھ میسر آئے جنہوں نے اس کی آبیاری میں کوئی کسر نہ چھوڑی، اسی وجہ سے آج یہ کھیل پاکستان میں ایک تناور درخت بن چکا ہے جو کہ نہ صرف اپنے خطہ بلکہ عالم اقوام میں بھی پاکستان کا نام روشن کررہا ہے۔
انٹر سکولز بیس بال چیمپئن شپ بیس بال کے روشن مسقبل کے لیے خوش آئند ہے ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر و دیگر تمام ممبران کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
دریں اثنا کھیلے گئے میچ میں پائیلٹ سکول کی طرف سے ایان اور جان علی نے دو دو حافظ احمر احمد بلال اور عبدالاحد محسن نے ایک ایک سکور کیا جبکہ مسلم پبلک سکول کی طرف سے یونس مزمل اور الیاس نے ایک ایک سکور کیا۔
آفیشل سکورر بلال حنیف، ٹیکنیکل آفیشلز حسن جمیل، عثمان شوکت، رئیس بشیر تھے۔