انٹر سکولز بیس بال چیمپئن شپ شر وع ہوگئی
ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ملتان ڈسڑکٹ بیس بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے سپورٹس کمپکیکس میں عطاء فیض ۔ماڈل گلگشت ۔نشاط سکول اور پائیلٹ سکول نے اپنے میچ جیت لیے۔
ملک ممتاز بھٹہ صدر ملتان ڈسڑکٹ بیس بال ایسوسی ایشن مہمان خصوصی تھے ,جن کا سکولوں کی ٹیموں اور آفیشلز کے ساتھ تعارف ہوا اور گروپ فوٹو بھی ہوا۔
اس موقع پر محمد جمیل کامران ڈاریکٹر ایونٹ۔اشفاق انصاری کواڈینیٹر ایونٹ ۔پروفیسر ندیم اقبال۔جبکہ عثمان شوکت۔سمیر زوار۔شاہد بشیر۔بلال حنیف ۔محمد حماد میچ آفیشلز بھی موجود تھے۔
ملک ممتاز بھٹہ نے کہا کہ سکول لیول پر بیس بال کا ایونٹ قابل تحسین ہے۔اس طرح یہ کھیل گراس روٹ لیول پر منظم ہوگا ۔
ملتان سے پہلے بھی کئی کھلاڑی انٹرنیشنل لیول پر اپنے شہر کا نام روشن کرریے ہیں، اس طرح کے مقابلے جات کے انعقاد سے مستقبل میں مزید کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
عطاء فیض سکول نے گیارہ رنز بنائے ۔جبکہ مسلم سکول دس رنز بناسکی۔
دوسرے میچ میں ماڈل سکول گلگشت نے سات رنز بنائیں جبکہ رفاہ عام سکول پانچ رنز بنائے۔
تیسرے میچ میں نشاط سکول نے نیو ملت کو تین رنز جبکہ پائیلٹ سکول نے مسلم سکول کو دو رنز سے ہرادیا۔
محمد شریف اے ای او فزیکل ایجوکشن نے تمام سکولوں کو ہدایت کی کہ کل سے تمام سکولوں کے کھلاڑی مکمل کٹ میں آئیں گے۔



















