انٹرسکول بیس بال مسلم پبلک سکول نے گورنمنٹ سکول بھینی کو ہرادیا
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ میں مسلم پبلک سکول نے گورنمنٹ ہائی سکول بھینی کو دو صفر سے شکست دیدی۔
میچ کے مہمان خصوصی محمد فرحان پی ایس مسلم پبلک سکول ملتان تھے ان کے ہمراہ نائب صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن محمد جمیل کامران موجود تھے۔
محمد فرحان نے بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نضابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نضابی سرگرمیاں طالب علموں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کا باعث بنتی ہیں جس سے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے، مشکل ترین تعلیمی شیڈول کے درمیان اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد بچوں کے لیے تازہ ہوا کا جھوکا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو اس طرف مائل کریں۔
دریں اثنا کھیلے گئے میچ میں مسلم پبلک سکول نے دو سکور بنائے ان کیطرف سے یونس اور سفیان نے ایک ایک سکور کیا، گورنمنٹ ہائی سکول بھینی کوئی سکور نہ کرسکی۔
میچ آفیشلز میں بلال حنیف حسن جمیل عثمان شوکت اور رئیس بشیر شامل تھے۔
ڈاریکٹر ایونٹ محمد جمیل کامران نے میچ کے اختتام پر ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل جاری کی، جس کے مطابق مسلم پبلک سکول نیو کیمپس اور گورنمنٹ ہائی سکول بھینی چار میں سے تین تین میچز جیت کر چھ چھ پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جبکہ نشاط پبلک ہائی سکول اور پائیلٹ سیکنڈری سکول چار میں سے دو دو میچز جیت کر چار چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر جبکہ گورنمنٹ ماڈل سکول گلگشت مسلم پبلک سکول ممتازآباد اور پائیلٹ سکول بی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکے۔