جنوبی پنجاب میں ہاکی کا فروغ، انٹر سکولز ٹورنامنٹ 20 ستمبر سے شروع

جنوبی پنجاب میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کےلئے انٹر سکولز ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ ، شیڈول جاری ، تمام سی ای اوز کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب میں ہاکی کے فروغ کےلئے انٹرسکولز ٹورنامنٹ کے انعقاد کو حتمی شکل دے دی گئی۔
جنوبی پنجاب کے تمام سی ای او ز ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کےلئے تیاریاں شروع کی جائیں ، گراونڈز کے ساتھ ہاکی کے سامان کا بھی بندوبست کی جائے ۔
ٹورنامنٹ گرلز اور بوائز کے الگ الگ مقابلوں ہوں گے جو انٹر سکولز سے انٹر تحصیل ، انٹرڈسٹرکٹ اور انٹر ڈویژنل لیول پر کھیلے جائیں گے ۔
مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام سکول ہاکی کے گول کیپر کی مکمل کٹ کا بندوبست کریں گے۔
علاوہ ازیں ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ میچز کےلئے گراونڈز کی تیاری 1ستمبر تک مکمل کی جائے گی، تمام کھلاڑیوں کی مکمل کٹ اور گول کیپر کا سامان 18ستمبر کی شام تک مکمل کیا جائے گا، سکول ٹیموں کی سلیکشن بھی اسی روز مکمل کی جائے گی۔
تحصیل سطح کے مقابلے 20ستمبر سے 30 ستمبر تک جاری رہیں گے ،انٹر تحصیل مقابلے یکم اکتوبر سے 10اکتوبر تک ہوں گے جبکہ انٹرڈسٹرکٹ مقابلے 11اکتوبر سے 20اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
انٹر تحصیل کےلئے ونر اور رنراپ ٹیمں کوالیفائی کریں گی۔


















