Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر سکول ملتان ڈسڑکٹ بیس بال کا آغاز اٹھائیس فروری سے ہوگا

ملتان ڈسڑکٹ میں بیس بال اور آسڑیلین فٹی لیگ کی گراس روٹ لیول پر ترقی کے لیے سکولز کی سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار محمد جمیل کامران صدر ساوٴتھ پنجاب آسڑیلین فٹی لیگ و ڈائریکٹر پاکستان فیڈریشن آف بیس بال نے مختلف سکولوں کے سپورٹس انچارج صاحبان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شرکاء اجلاس میں پائیلٹ سکول کے آصف اقبال۔ماڈل سکول گلگشت کے وجدان احمد۔عطاء فیص عام کے رانا عدنان ملت سکول کے رضوان توصیف۔رفاہ عام سکول کے صابر حسین چاون۔ملت سکول نیو ملتان کے محمد عرفان نشاط بوائز کے ثقلین حیدر۔ایم سی سکول آغا پورہ کے اشفاق انصاری۔مسلم سکول کے قیصر رضا۔گورنمنٹ سکول بھینی کے محند کاشف۔گورنمنٹ کمپیری ہنسیو سکول کے محمد عادل اقبال شامل تھے۔

جبکہ محمد شریف اے ای او فزیکل ایجوکیشن و پروگرام کواڈینیٹر اور فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں 28 فروری سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہونے والی انٹر سکول ملتان ڈسڑکٹ بیس بال چیمپئن شپ اور یکم مارچ سے انٹر سکول ملتان ڈسڑکٹ اے ایف ایل فٹی لیگ ایونٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

جس کے مطابق ان دونوں ایونٹس میں ملتان ڈسڑکٹ کے مختلف سکولز شرکت کریں گے۔

جن کے درمیان مقابلہ جات منعقد کرائے جائیں گے اور جیتنے والی ٹیموں اور بہترین کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔ان ایونٹس میں سی ای او ایجوکیشن راؤ شمشیر خان خصوصی شرکت کریں گے۔

اس موقع پر آن لائن خطاب کرتے ہوئے محمد شریف اے ای او فزیکل ایجوکیشن نے تمام سکولوں کو ان دونوں ایونٹس میں بھرپور شرکت کرنے اور کامیاب کرنے کی ہدایت کی۔

فاروق لطیف نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button