انٹر یونیورسٹی گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، فائنل آج
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر ویمن یونیورسٹی ملتان کی زیر نگرانی ہونے والے چیمپئن شپ میں گزشتہ روز کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کے فیصلے ہوئے۔
پہلے کوارٹر فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے زکریا یونیورسٹی کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دی، دوسرے کوارٹر فائنل میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کنیرڈ کالج یونیورسٹی کو تین صفر سے ہرادیا۔
تیسرے کوارٹر فائنل میں یو ایم ٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو تین صفر سے شکست دی ۔
چوتھے کوارٹر فائنل میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے یونیورسٹی آف لاہور کو ایک سیٹ کے مقابلے میں تین سے شکست دی ۔
پہلا سیمی فائنل پنجاب یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا، جو پنجاب یونیورسٹی نے ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت لیا، اور فائنل میں جگہ بنائی ، جبکہ دوسرا سیمی فائنل یو ایم ٹی اور مردان یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جو مردان یونیورسٹی نے دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت لیا۔
آج فائنل عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان کھیلاجائے گا ۔
اس موقع پر چیمپئن شپ کی فوکل پرسن ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو معاشرے میں امن، رواداری، اعتدال پسندی کے فروغ اور طلباء کی کردار سازی کے لیے کھیلوں اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کی سرپرستی کرنی چاہیے۔
ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبات کی تعلیم و تربیت میں کھیلوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی سرپرستی میں غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی حمایت اور مزید مضبوطی جاری رکھیں گے۔