Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے 11ویں کلاس کے امتحانات کےلئے رجسٹریشن شروع کردی
میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کے بعد آن لائن انرولمنٹ 27 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق انٹر پارٹ ون کیلئے رجسٹریشن فیس 1660 روپے مقرر کی گئی ہے، امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 11 دسمبر تک آن لائن داخلہ جمع کرواسکیں گے، دو گنا فیس کے ساتھ 21 دسمبر تک داخلہ بھجوایا جاسکے گا۔ مقررہ کردہ تاریخ کے بعد یومیہ چھ سو روپے جرمانہ کے ساتھ تین گناہ فیس وصول کیجائے گی۔
مذکورہ امیدوار 2024 میں پارٹ ون اور 2025 میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کا امتحان دے سکیں گے۔