Breaking NewsEducationتازہ ترین
انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا

ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے تمام بورڈز ایک ہی وقت میں نتائج جاری کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج آج صبح 10 بجے باضابطہ طور پر اعلان کیے جائیں گے۔
نتائج کے اجراء کے بعد طلبہ اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس اور مقررہ ذرائع کے ذریعے اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔
تعلیمی حلقوں کے مطابق نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی طلبہ میں خاصی بے چینی پائی جا رہی ہے، جبکہ والدین بھی اپنے بچوں کے نتائج کے منتظر ہیں۔




















