Breaking NewsEducationتازہ ترین
انٹر کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے

تعلیمی بورڈملتان کے زیر اہتمام انٹر کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے۔
گزشتہ روز شرو ع ہونے والے امتحان میں ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کررہے ہیں، جن میں 64 ہزار 870 انٹر پارٹ ٹو ، جبکہ 83ہزار674پارٹ فرسٹ میں امتحان دے رہے ہیں ۔
امتحان کے شفاف انعقاد کےلئے ضلع کی سطح پر کنٹرول روم بنایا گیا ہے، جبکہ مرکزی کنٹرول روم ملتان بورڈ میں بنایاگیا ہے ۔
چیئرمین بورڈ کے مطابق پہلے روز دونوں اوقات میں پرچے پرامن ہوئے، کوئی بھی ناخواشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔



















