2026 کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

ملتان سمیت پنجاب بھر کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سال 2026 کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کردیا۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم (کلاس 12) کے امتحانات 5 مئی 2026 سے شروع ہوں گے، جبکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ اول (کلاس 11) کے امتحانات کا آغاز 24 مئی 2026 سے ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی تاریخیں صوبائی تعلیمی کیلنڈر کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی شکل دی گئی ہیں تاکہ امتحانات کا انعقاد منظم انداز میں ہو اور نتائج بروقت جاری کیے جا سکیں۔
پنجاب کے تعلیمی بورڈز عموماً میٹرک (کلاس 9 اور 10) کے امتحانی شیڈول کو حتمی شکل دینے کے بعد انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہیں تاکہ انتظامی اور لاجسٹک امور بہتر انداز میں انجام دیے جا سکیں،رول نمبر سلپس، تفصیلی ڈیٹ شیٹس اور امتحانی مراکز کی معلومات امتحانات کے قریب جاری کی جائیں گی۔
طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تیاری جاری رکھیں اور تازہ ترین معلومات کے لیے اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈز سے رابطے میں رہیں۔




















