میپکو ہیڈ کوارٹر میں افسران کی پروموشن کے لئے بورڈ کا انعقاد

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی زیر صدارت میپکو ہیڈ کوارٹر میں افسران کی پروموشن کے لئے بورڈ کا انعقاد ہوا، جس میں تین کیٹگریز کے گریڈ17 کے افسران کو گریڈ18میں ترقی دینے کے کیسز زیر غور آئے۔
جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی، ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن لیاقت علی میمن، فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود، چیف انجینئرز ظفر اقبال گِل، خالد نذیر، نورالحسن ڈوگر اور جاوید اقبال گِل اور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل کیریئر مینجمنٹ جلیل الرحمن نے پروموشن بورڈ میں اسسٹنٹ منیجرز کارپوریٹ اکاؤنٹس سے ڈپٹی منیجر کارپوریٹ اکاؤنٹس،فیلڈ سٹور منیجر (ایم ایم) سے ریجنل سٹور منیجر (ایم ایم)اور اسسٹنٹ منیجر (ایم ایم) سے ڈپٹی منیجر (ایم ایم) کے عہدے پر ترقی دینے کے کیسزکا جائزہ لیاگیا۔
سی ای او میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین اور افسران کو ترقی دینے کے لئے پروموشن بورڈز اور اپ گریڈ کرنے کے لئے اپ گریڈیشن بورڈز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
تمام کیٹگریز کے ملازمین اور افسران کی ترجیحی بنیادوں پر پروموشن /اپ گریڈیشن کی جائے گی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اینڈ ایم پی عبدالجبار خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ ایم پی رانا محمد سرفراز، خضر حیات اور صغیر احمد بھی موجود تھے۔

















